قلعہ سیف اللہ میں کار اور ٹرک کا تصادم، 5 افراد جاں بحق

0

قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، کار اور ٹرک کا تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار ٹرک کے اندر گھس گئی اور اسے نکالنے کےلئے کرین طلب کرنا پڑی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.