کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب ملزم گرفتار

0

کوئٹہ: 

سی ٹی ڈی نے ہزارہ ٹاؤن سبزی منڈی دھماکوں میں مطلوب مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم علمدار روڈ ہزارہ ٹاؤن سبزی منڈی دھماکوں میں مطلوب تھا، اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کا ساتھی کمانڈر 2015میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.