Browsing Category

پاکستان

بلوچستان ؛ کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

کوئٹہ:  کوہلو میں لیویز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس کی تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جو کہ بھارتی اور روسی ساختہ ہے۔ لیویز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7 ریموٹ کنٹرول بم، 4 رائفل، 1400 راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مائن، 4 ٹائم بم، 10 اینٹی پرسن بم ،8 ہینڈ گرنیڈ، 82 مارٹر گولے  اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ؛ تعداد 20 ہوگئی

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے احمد خانزئی سے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ یاد رہے بلوچستان کے 33 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے جس میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں مہنگائی کی نئی لہر؛ آٹا چینی کے بعد دالیں بھی مہنگی ہو گئیں

کوئٹہ:  شہر میں آٹا چینی کے بعد اب دالیں بھی مہنگی ہو گئیں۔ کوئٹہ میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی ہے، شہر میں آٹا اور چینی کے بعد اب دالیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جس کے بعد کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مونگ کی دال 240 روپے سے بڑھ کر 280 روپے میں فروخت ہورہی ہے، ماش کی دال کی قیمت بھی 240 روپے سے بڑھ کر 290 روپے ہوگئی ہے، جب کہ  چاول کی مختلف اقسام کے فی کلو میں بھی 20 سے 30 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

 کوئٹہ:  محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ محکمہ پولیس بلوچستان  نے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی ماڈل کورٹ سے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے قتل کیس میں بریت کیخلاف دائر اپیل میں حکام نے موقف اختیارکیا ہے کہ ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو کیس میں شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، کیس میں استغاثہ کے بیانات کوقابل غور نہیں لایاگیا۔

ملک کو گیس دینے والے صوبے کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، ایمپلائرز فیڈریشن

کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صنعتوں کے گیس پریشر میں مسلسل کمی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو مساوی پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ ایمپلائرز فیڈریشن کے صدر اسماعیل ستار نے کہاہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی صنعتوں کے گیس پریشر میں نمایاں کمی ایس ایس جی سی کی نااہلی یا پھر ایس ایس جی سی پر نامعلوم پلیئرز کے دباؤ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ماضی میں غفلت، اقربا پروری اور بدعنوانی کی گہری جڑوں کی وجہ سے پاکستانی کبھی بھی صوبے کے 217 ملین ٹن کوئلے اور معدنی ذخائر کے وسائل سے فائدہ…

صوبے میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں 25 اگست کے بعد سے کورونا کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صوبے میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں یونیورسٹی  اور کالجز کھولے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں مڈل تک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔لیاقت شاہوانی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک دن ایف ایس سی،  دوسرے دن بی اے  اور بی ایس سی کی کلاسز ہوں گی، پرائمری کلاسز میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اسکولز…

حیات بلوچ کا واقعہ ادارے کی نہیں ایک شخص کی غفلت ہے، آئی جی ایف سی بلوچستان

اسلام آباد: آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہا ہے کہ حیات بلوچ کا واقعہ ادارے کی نہیں ایک شخص کی غفلت ہے۔مصطفی کھوکھر کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ایف سی) میجر جنرل سرفراز علی بھی پیش ہوئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حیات بلوچ کا حادثہ بلوچستان کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔حیات بلوچ کی ہلاکت پر آئی جی ایف سی بلوچستان سرفراز علی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حیات بلوچ کا واقعہ گیارہ بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، ہمارے کارواں کے سامنے موٹر سائیکل سوار نے دھماکہ کیا جس میں…

بلوچستان؛ طوفانی بارشوں کے باعث 9 اضلاع میں ہنگامی حالات کا الرٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں  بارش کاسلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس کے باعث اب تک چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ بدھ کے روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔  کوئٹہ کے علاقے کلی ناصران ہنہ بائی پاس برساتی نالے میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک بچہ جاں  بحق جبکہ تین بچوں  کو علاقہ مکینوں  نے بحفاظت نکال کر ان کی جان بچائی ۔خضدار میں  جاری بارش سے کرخ، مولہ، زہری، مولہ، وڈھ، نال کے علاقوں  میں  متعدد مویشی سیلابی ریلوں  میں بہہ گئے، کچے گھروں  کی دیواریں …

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند سید عبدالقادر گیلانی سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک کی سربراہی میں پیپلز…

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند سید عبدالقادر گیلانی سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک کی سربراہی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کا وفد ملاقات کرتا ہوا وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈویژن نصیر آباد کے صدر سجاد علی گاجانی ملاقات کرتے ہوئے اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیئزئی پیپلز پارٹی بلوچستان کے سوشل میڈیا انچارج حیات خان اچکزئی سابق سٹی صدر کوئٹہ ملک ذیشان حسین عبدالرازق جتک ودیگر سیاسی صورتحال…

سابق وزیر اعظم کا بیٹا جب پہلی دفعہ کوئٹہ آیا تو کس چیز سے سب سے زیادہ متاثر ہوا

https://youtu.be/gyVCy2f_3KU سابق وزیر اعظم کا بیٹا جب پہلی دفعہ کوئٹہ آیا تو کس چیز سے سب سے زیادہ متاثر ہوا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے میں ظہرانہ سابقہ وزیر اعظم کے بیٹے غلام قادر گیلانی نوابزادہ گہرام بگٹی ایم پی اے مبین خلجی ایم پی اے دنیش کمار نوابزادہ میر چاکر خان بگٹی عادل بازی کر رہے ہیں